23 ستمبر، 2026، 11:19 AM

قومی مفادات کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایڈمرل شہرام ایرانی

قومی مفادات کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایڈمرل شہرام ایرانی

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ قومی مفادات کے خلاف کسی بھی جارحیت کا سخت، فیصلہ کن اور مناسب جواب دیا جائے گا اور ایرانی بحریہ کسی بھی محاذ اور کسی بھی وقت اپنی ذمہ داری انجام دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ملک کی بحریہ نے اسلامی ایران کے قومی مفادات اور وقار کے دفاع کے لیے کسی بھی محاذ اور کسی بھی وقت اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ہفتہ دفاع مقدس کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایام اس قوم کی ثابت قدمی کی علامت ہیں جس نے ظلم و جبر کے سامنے سر تسلیم خم کرنے سے انکار کیا اور ایمان، وطن اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ریئر ایڈمرل ایرانی نے کہا کہ اسلامی ایران کی عظیم قوم نے استکباری محاذ کی جارحیت اور دشمنی کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ ایرانی قوم نے نہ صرف دنیا تک ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کا پیغام پہنچایا بلکہ اپنے بدخواہ دشمنوں کے حساب کتاب کو بھی ناکام بنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران شہدا کا راستہ اور دفاع مقدس کی تعلیمات آج بھی ایک روشن مشعل کی حیثیت رکھتے ہیں جو اسلامی ایران کی ثابت قدم اور مزاحمت کرنے والی قوم کے لیے عزت اور آزادی کی راہ روشن کرتی ہیں۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ طاقتور مسلح افواج اپنی پوری توانائی کے ساتھ ملک کی زمینی، بحری اور فضائی سرحدوں سمیت اس کی نظریاتی سرحدوں کے جامع دفاع کے لیے اپنی آمادگی کو برقرار رکھیں گی اور اسے مزید مضبوط بنائیں گی۔

News ID 1941593

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha